تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے اطراف جاری تعمیراتی کام ایک ہفتہ قبل عوامی شکایات موصول ہونے پر روک دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق کے ایم سی نے نہ کسی کو زمین الاٹ کی ہے اور نہ ہی تعمیرات کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہل پارک کے ایم سی کی ملکیت ہے اور رہے گا، جبکہ لینڈ ڈپارٹمنٹ نے پولیس کو خط لکھ کر مبینہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی کی ہے۔

دوسری جانب فاروق ستار اور وسیم اختر نے سندھ حکومت سے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہل پارک کراچی کی قدرتی خوبصورتی کا اہم حصہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی تجارتی یا رہائشی تعمیرات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ فاروق ستار نے سوال اٹھایا کہ اگر تعمیرات غیرقانونی تھیں تو این او سی کیسے جاری ہوا، اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے