تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے یو جے دستور کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر فوری اقدامات کا مطالبہ

کے یو جے دستور کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وفاق اور صوبائی حکومتوں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کے یو جے دستور کے مطابق گزشتہ سال صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور 142 کیسز رپورٹ ہوئے، جو آزادی صحافت اور عوام کے حقِ معلومات کے لیے خطرناک علامت ہیں۔ صدر نصراللہ چوہدری نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری نظام کی مضبوطی کی ضامن ہے، جبکہ آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ادھورا ہے۔

سیکریٹری ریحان خان چشتی نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں پر حملے معاشرتی انصاف اور جمہوریت پر وار کے مترادف ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، حملوں میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے اور صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ کے یو جے دستور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آزادی اظہار کے تحفظ اور صحافیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے