کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) 18 ویں سندھ گیمز 2024 رنگ بال گرلز کے مقابلے وائی ایم سی اے کراچی میں منعقد ہوئے۔ 18 ویں سندھ گیمز جس میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بنیظیر آباد، سکھراورلاڑکانہ ڈویژن نے شرکت کی یہ مقابلے وائی ایم سی اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے۔رنگ بال کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب ذوالفقار سہتو (صدر حیدرآباد رنگ بال ایسوسی ایشن)، محمد اجمل (صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن) تھے۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب نعمان احمد سیدceo, si global solutionتھے۔ نعمان احمد سید نے جیتنے والی ٹیم کو /- 50,000 روپے کیش اور رنراپ ٹیم کو 25,000 روپے کیش انعام دیا۔ ٹورنا منٹ میں کراچی ڈویژن نے پہلی پوزیشن،سکھر ڈویژن نے دوسری پوزیشن اور بینظیر آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر محمد اجمل صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن، رشید گل (سیکریٹری پاکستان رنگ بال فیڈریشن)،امتیاز سولنگیchief commissioner fbr،فیاض حنیف customs،مس رشیدہ گل، سیکریٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن،ہیری چارلس صدر کراچی ڈویژن، ناصر منظور، ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال، توحید فاطمہ،سیکریٹری پاکستان ویمن رنگ بال اور ڈویژنل و ضلعی صدر و سیکریٹری اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی نعمان احمد سید نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈل اور ٹرافی تقسیم کیں۔
Home / سندھ / وائی ایم سی اے کراچی میں منعقدہ18 ویں سندھ گیمز 2024 رنگ بال گرلز کے مقابلے میں کراچی رنگ بال کی ٹیم فاتح قرار پائی