تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس الیون کی شاندار فتح، پی سی بی اسٹاف الیون کو 50 رنز سے شکست

سجاس الیون کی شاندار فتح، پی سی بی اسٹاف الیون کو 50 رنز سے شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر)
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کے اسٹاف کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں سجاس الیون نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پی سی بی اسٹاف الیون کو 50 رنز سے شکست دے دی یہ یادگار موقع 25 سال بعد اسپورٹس جرنلسٹس کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلنے کی اجازت ملنے پر ممکن ہوا۔

سجاس الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں پی سی بی اسٹاف الیون 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر ارشد خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اجازت سے کھیلے جانے والا یہ میچ اس بات کی علامت ہے کہ پی سی بی اور میڈیا کے درمیان تعلقات نہ صرف پیشہ وارانہ بلکہ دوستی، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹس کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے کی اجازت دینا ایک احسن قدم ہے۔ انہوں نے میچ کے اسپانسر اسپورٹس ایونٹس سلوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر شہیر خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی معاونت کے بغیر ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ تھا۔

سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کو نیشنل بینک اسٹیڈیم جیسے تاریخی میدان میں کھیلنے کا موقع دینا پی سی بی کا قابلِ تعریف اقدام ہے، جس کے لیے تمام اسپورٹس جرنلسٹس چیئرمین محسن نقوی کے مشکور ہیں سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی نے کہا کہ “ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر آج کے میچ میں کسی کی شکست نہیں ہوئی بلکہ پی سی بی اور اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان محبت، اعتماد اور رفاقت کی جیت ہوئی ہے۔”

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے