Home / اہم خبریں / امن صرف خاموشی نہیں بلکہ عدل برداشت اور مساوات کا نام ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یومِ امن پر پیغام

امن صرف خاموشی نہیں بلکہ عدل برداشت اور مساوات کا نام ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یومِ امن پر پیغام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کے قیام سے جنم لیتا ہے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ آج کی دنیا کو نفرت اور انتہا پسندی کے بجائے رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا کو پرامن بنایا جا سکتا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور انصاف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا کردار امن کے فروغ میں مثبت، تعمیری اور متوازن رہا ہے۔

گورنر سندھ نے قوم پر زور دیا کہ وہ ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے لیے کام کرے۔

ہمیں مل جل کر ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں انصاف، مساوات اور برداشت کی فضا قائم ہو۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے