Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ سال چیمپئن شپ 2025 کا آغاز

ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ سال چیمپئن شپ 2025 کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ سال ایسوسی ایشن کے تحت کراچی میں پہلی بار اوپن کیٹگری میں فٹ سال چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی بہترین آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ کا آغاز سینئر اسپورٹس پرسن اور طیبہ اسٹیٹ ایجنسی کے مالک محمد زمان نے کک آف کر کے کیا۔

پہلے روز گروپ اے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ واریئرز، فورزا کراچی، کراچی ایتھلیٹکس اور رفتار ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ فورزا کراچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تینوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ واریئرز نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

گروپ بی میں ینگ عزیز آباد، سیکسن کراچی، آل اسٹار اور مناٹن کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ینگ عزیز آباد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فتوحات حاصل کیں جبکہ سیکسن کراچی نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ کراچی ایتھلیٹکس نے ایک میچ میں مناٹن کو آٹھ صفر سے شکست دے کر سب کو حیران کیا مگر سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے سے فورزا کراچی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ واریئرز، جبکہ گروپ بی سے ینگ عزیز آباد اور سیکسن کراچی نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں گروپس کے میچز میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل کل (پیر) کو منعقد ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ کراچی میں فٹ سال کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور مقامی ٹیلنٹ کو آگے آنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے