تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی نا ممکن ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لنڈی کوتل
پشاور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لنڈی کوتل کی پرنسپل زرقا شبیر نے کہا کہ تعلیم ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے علم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے معاشرے میں اچھا مقام حاصل کرنے کیلئے عورتوں کو انفرادی طور پر تعلیم کے حصول میں فراہمی کو ممکن بنانا چاھیے کیونکہ اس سے عورتوں کو قانونی نظام، انسانی وسائل کی ترقی سیاست اور دوسرے اہم شعبوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے جہاں ان کے تحفظات کا سنا جانا یقینی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم ایک ایسا طاقتور ہتھیار ہے، جو پاکستان کی خواتین کی مہارتیں، علمی وقت، اور صلاحیتوں کو بروئے کا رلا کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مدد دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کی تعلیم زندگی کے دوسرے شعبوں جیسا کہ صحت، بچوں کی دیکھ بھال، غذائیت، صفائی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کا معیار بڑھا کر ہم انسانی بہبود کے شعبوں جیسا کہ صحت، سکول اور بچوں کی نگہداشت وغیرہ میں مذید آگے بڑھ سکتے ھے۔عورتوں کی تعلیم کا کمتر سطح پر ہونے سے معاشی ترقی پر منفی اثرات پڑتے ہیں جس سے انسانی وسائل میں بھی کمی آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم عورتوں کو ان کی ذہنی ترقی میں مدد دیتی ہے اور انہیں انتظامی مہارتوں کے ساتھ ساتھ تجزیاتی سوچ کا حامل بناتی ہے۔ خواتین کی تعلیم کی اہمیت جان کر ، پاکستان اپنی اقتصادی نشوو نما بڑھا سکتا ہے اور اپنے بڑے بڑے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لنڈی کوتل کی پرنسپل زرقا شبیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کی تعلیم اہم ہے۔عورتوں کی غربت کم کرنے اور ہماری مستقبل کی نسلوں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔