تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خواتین نے ضلع میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا، ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ تیمور سلیم سواتی ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مانسہرہ

خواتین نے ضلع میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا، ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ تیمور سلیم سواتی ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مانسہرہ

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف خواتین کا اہم اجلاس انصاف سیکٹریٹ مانسہرہ میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری تیمور سلیم سواتی نے نومنتخب کابینہ تحصیل مانسہرہ خواتین سے ملاقات کی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کی خواتین ونگ سے سینئر نائب صدر فروع اشتیاق، ریجنل جوائنٹ سیکریٹری خواتین ونگ سلمہ ارشاد، تحصیل مانسہرہ کی نومنتخب صدر شہناز مغل، جنرل سیکرٹری ہرا اعوان سمیت دیگر تحصیل عہدیداران نے شرکت کی، تعارفی اجلاس میں تمام نومنتخب خواتین عہدیداران نے ضلعی جنرل سیکرٹری تیمور سلیم سواتی سے اپنا تعارف کروایا پارٹی امور پر بات چیت کی گئی تمام خواتین اور داران نے ضلعی جنرل سیکریٹری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری تیمور سلیم سواتی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کی خواتین نے جنرل الیکشن بلدیاتی الیکشن سمیت پارٹی کے ہر فورم پر اپنا بہترین کردار ادا کیا خواتین کی محنت سے ضلع بھر میں پارٹی مضبوط ہوئی، آج خواتین کی اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اس موقع پر خواتین بینک کے ریجنل جوائنٹ سیکریٹری سلمہ ارشاد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا پارٹی کے وسیع تر مفادات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا کورونا جیسی وبا کا سامنا کیا اپنے قائد عمران خان کا ایجنڈا گھر گھر پہنچایا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سینئر نائب صدر خواتین ونگ فروع اشتیاق نے کہا کہ ضلعی کابینہ ضلع بھر میں تحصیلوں سمیت ولیج کونسل پر بھی کام کر رہی ہے بہت جلد سی ڈی تنظیم سمیت خواتین ونگ کی ویلج کونسل مکمل کرلی جائے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری تیمور سلیم سواتی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں نومنتخب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ نوابزادہ فرید کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں ورکروں کے مسائل پر بھی توجہ دی جائے گی ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں علاقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ضلع بھر میں پارٹی مضبوط ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے