تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے عالمی بنک کے وفد کی کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی سربراہی میں ملاقات۔ وفد میں پروگرام لیڈر عابد الرزاق خلیل اور آمنہ راجہ سینئر آپریشن آفیسر بھی شامل تھے۔صوبائی وزیر بلدیات کی معاونت، سیکرٹری بلدیات سید نجم شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک محمد افضل زیدی، سوئیپ پی ڈی سید صلاح الدین کر رہے تھے۔ ملاقات میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومینٹ پروجیکٹ، کلک پروجیکٹ اور سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی شنسی پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹس پر عمل درآمد کی پیش رفت اور حائل مسائل اور رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عالمی بینک نے سندھ اور بالخصوص کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر بہت سپورٹ کیا ہے، صوبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی پر ساتھ دینے پر عالمی بینک کے نہایت ہی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سندھ کی ترقی میں ہمارا بااعتماد پارٹنر ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے