Home / اہم خبریں / کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں کی بجلی بند

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں کی بجلی بند

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ صبح ہوتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔ کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی ان میں گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، ملیر، ائیرپورٹ، صفورا گوٹھ، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، صدر، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ مون سون کی پہلی بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی نارتھ ناظم آباد، ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال سےآگاہ کرتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے