تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنڈ دادن خان میں زائرین کی بس حادثے کا شکار، 37 افراد زخمی

پنڈ دادن خان میں زائرین کی بس حادثے کا شکار، 37 افراد زخمی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پنڈ دادن خان میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر لیلہ منتقل کیا گیا جبکہ 2 شدید زخمیوں کو راولپنڈی اور 5 کو جہلم منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں سوار زائرین آزاد کشمیر سے لیلہ کے قریب پیر کھارا دربار جا رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے