تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جام پور شہر سے بھاری ٹریفک کے گزرنے سے ہونے والے حادثات سے ہمارے کندھے اب لاشے اٹھانے سے تھک چکے ہیں۔ عبدالرزاق راجہ

جام پور شہر سے بھاری ٹریفک کے گزرنے سے ہونے والے حادثات سے ہمارے کندھے اب لاشے اٹھانے سے تھک چکے ہیں۔ عبدالرزاق راجہ

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی راجن پور و سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالرزاق راجہ نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی کو اپنی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جام پور شہر سے بھاری ٹریفک کے گزرنے سے ہونے والے حادثات کی وجہ سے ہمارے کندھے اب لاشے اٹھانے سے تھک چکے ہیں سال 2020/21 کیلئے اڈہ کا ٹھیکہ جس کو بھی دیا جائے اس کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر سے نہ گزر نے دے اور رات کی تاریکی میں ٹارچ و لائٹ کا انتظام کیا جائے کے ساتھ ایک سنتری کو بھی 24 گھنٹے ڈیوٹی کیلئے مقرر کیا جائے اور اس بات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے کہ گھنٹوں ٹریفک جام یا ڈرائیوروں سے ہرگز بدتمیزی سے پیش نہ آیا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سے درخواست کو مارک کر واکر ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق اور متعلقہ کنٹریکٹر کو بھجوا دی، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی و عبدالرزاق راجہ کے اس اقدام کا جام پور شہر کے سماجی، مذہبی و تعلیمی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 2 سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا
https://www.nopnewstv.com/utility-stores-corporation-of/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے