تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حماس پر امریکی پابندی کسی صورت قبول نہیں، حماس بیت المقدس کا حفاظتی حصار اور عالم اسلام کا ترجمان ہے۔ متحدہ علماء محاذ

حماس پر امریکی پابندی کسی صورت قبول نہیں، حماس بیت المقدس کا حفاظتی حصار اور عالم اسلام کا ترجمان ہے۔ متحدہ علماء محاذ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہر کے ممتاز و معروف علماء مشائخ و سیاسی رہنماؤں نے امریکہ، اسرائیل، برطانیہ و استعماری قوتوں کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کی محافظ حماس پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس پر پابندیوں کا مقصد تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کا کھلا قتل ہے، حماس پر امریکی پابندی کسی صورت قبول نہیں، حماس بیت المقدس کا حفاظتی حصار اورعالم اسلام کا ترجمان ہے، امریکہ، اسرائیل، برطانیہ و استعماری قوتیں حماس کے جذبہ حریت سے خوفزدہ ہیں، حماس پر استعماری پابندیاں مسلم امہ کی غیرت ایمانی کیلئے تازیانہ ہے، مسلم حکمران حماس پر پابندیوں کے خلاف کردار ادا کریں، قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ مسلم امہ کا مشترکہ فریضہ ہے جسے حماس ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر مولانا اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ ”تحفظ قبلہ اول بیت المقدس“سیمینار میں شریک جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اسلم غوری، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید عقیل انجم، محاذ کے سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، نائب صدر علامہ علی کرار نقوی، علماء مشائخ فیڈریشن کے سربراہ علامہ پیر احمد عمران نقشبندی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری سمیت مولانا ڈاکٹر سعید احمد صدیقی، علامہ روشن دین الرشیدی، مفتی محمد بخاری، علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، متحدہ ختم نبوت فورم کے بانی سیکریٹری جنرل محمد شکیل قاسمی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا اسدالحق چترالی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء نے کہا کہ اسلام و مسلمانوں اور کشمیر و فلسطین کی جدوجہد آزادی کے خلاف امریکی، اسرائیلی، بھارتی و استعماری سازشوں کے خلاف بلا امتیاز رنگ و مسلک متحد و بیدار ہیں۔ جہاد اسلامی کو ماضی میں انگریز ختم کرسکا تھا نہ آج استعماری قوتیں جہاد کو ختم کرسکتی ہیں۔ مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف محراب و منبر سے جذبہ جہاد کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے