تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوام پر مہنگائی کا بوجھ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔ مہنگائی نے بنیادی انسانی حقوق، دو وقت کی روٹی کا مسئلہ پیدا کردیا ہے۔ علامہ جہانزیب سبزواری

عوام پر مہنگائی کا بوجھ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔ مہنگائی نے بنیادی انسانی حقوق، دو وقت کی روٹی کا مسئلہ پیدا کردیا ہے۔ علامہ جہانزیب سبزواری

کراچی (نوپ نیوز) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موجودہ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے مگر اس کے باوجود حکمران مہنگائی کے عفریت کو قابو کرنے کے بجائے عوام کے کمزور کاندھوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں جس سے حکمرانوں کی واضح بدنیتی ظاہر ہوتی ہے لیکن افسوس ہے کہ حکمرانوں کی بدنیتی پر ہماری اعلیٰ عدالتیں خاموش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیونس قاسم ویلفیئر کے آفس میں معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، علامہ جہانزیب نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے بنیادی انسانی حقوق اور دو وقت کی روٹی کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور لوگوں میں خیرات کی تقسیم کے بجائے انہیں ان کا حق دلوائیں انہوں نے کہا کہ سیاسی و دیگر کرپٹ و بدعنوان عناصروں نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے اور حتیٰ کہ قوم کے پیدا ہونے والے بچے تک کو جس نے ابھی دنیا میں آنکھیں بھی نہیں کھولی اس معصوم کو بیرونی قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے