Home / اہم خبریں / مستونگ میں خواتین ٹیچرز کی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ چار خواتین زخمی

مستونگ میں خواتین ٹیچرز کی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ چار خواتین زخمی

کوئٹہ (رپورٹ: ہماں بیگم) مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں خواتین ٹیچرز کی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ چار خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پڑنگ آباد کے قریب خواتین اساتذہ کی وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ڈی سی میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیوی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے