Home / اہم خبریں / مال بردار ٹرین کی چھ بوگیاں دالبندین کے قریب پٹری سے اترگئی، بوگیاں اترنے سے پاک ایران ریل سروس معطل

مال بردار ٹرین کی چھ بوگیاں دالبندین کے قریب پٹری سے اترگئی، بوگیاں اترنے سے پاک ایران ریل سروس معطل

چاغی (رپورٹ: حمیر قاضی) مال بردار ٹرین کی چھ بوگیاں دالبندین کے قریب پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب مال بردار ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، بوگیاں اترنے سے پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی کہ دالبندین کے قریب بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، اطلاع ملتے ہی ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا، پاک ایران ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے