چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) چترال میں دو اور مریضوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جس سے چترال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق محمد الیاس ولد عبد القدوس سکنہ سینگور اور محمد وزیر ولد عبد الرشید سکنہ چمرکن کے کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آگئے جس سے چترال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ محمد الیاس پشاور جبکہ وزیر لاہور سے آیا تھا ان دونوں کو کامرس کالج کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا کل ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ اسی طرح لوئر چترال میں 8 مریض، دروش میں1 اور بالائی چترال میں 3 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے سے چترال میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ چترال میں کورونا وائرس نیچے اضلاع سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پھیلتا جاتا ہے اور اکثر لوگ بغیر قرنطینہ کے سیدھا اپنے گھروں کو بھی جاتے ہیں جس سے یہ مرض مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سوات بنڑ کی مقامی فنکارا نیلو میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا
https://www.nopnewstv.com/confirmation-of-…a-virus-in-local/