تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں 8 سے 10 ہزار مزدور دیگر ضلعوں سے مزدوری کیلئے آتے ہیں مخصوص وقت میں اُن کے ٹیسٹ کرنا کسی بھی صورت میں ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص میں 8 سے 10 ہزار مزدور دیگر ضلعوں سے مزدوری کیلئے آتے ہیں مخصوص وقت میں اُن کے ٹیسٹ کرنا کسی بھی صورت میں ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے ضلعے کی عوام کا بڑا نقصان ہوسکتا ہے یہ بات انہوں نے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے ہمراہ اپنے دفتر میں آموں کی کٹائی کے سلسلے میں کاشتکاروں اور آموں کے ٹھیکیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں لوگوں کو اپنے آپ کو اور ارد گرد کے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے سماجی فاصلہ رکھنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آموں کی کٹائی کیلئے ضلع میرپورخاص میں 8 سے 10 ہزار مزدور دیگر صوبوں اور ضلعوں سے مزدوری کرنے کیلئے آتے ہیں مخصوص وقت میں اُن کے ٹیسٹ کرنا کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے باہر سے آنے والے مزدوروں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا تب تک باہر سے آنے والے مزدور کو کسی بھی صورت میں ضلعے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کاشتکاروں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس پھیلنے سے بچاؤ کیلئے پیشگی حکمت عملی تیار کی جائے اجلاس میں کاشتکاروں اور ٹھیکیداروں نے انتظامیہ سے تبادلہ خیال کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چترال میں دو اور مریضوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی
https://www.nopnewstv.com/two-more-patients-tested-positive/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے