تازہ ترین
Home / Home / صحافت کے عالمی دن پر ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنتا ہے : سرور نور

صحافت کے عالمی دن پر ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنتا ہے : سرور نور

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) صحافت کے عالمی دن پر ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنتا ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوھدری سرور نور (محرک جسد خاکی چوھدری رحمت علی) نے سینئر صحافی (ون وے روڈ تحریک کے بانی) محمد ندیم خان سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر تمام صحافی برادری کو سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ صحافی برادری حق اور سچ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی گی۔ آئیے ہم آزادی صحافت کا عالمی دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہمیشہ قلمی جہاد کریں گے۔ ایمانداری کے ساتھ پُرامن صاف ستھری صحافت کو فروغ دیں گے۔ مُلک اور قوم کی تعمیرو ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنیں گے۔ سچ کہنے، لکھنے، چھاپنے اور دکھانے سے گریز نہیں کریں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے