Home / اہم خبریں / بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر آج رات کراچی پہنچیں گے۔ استقبال کی تیاریاں مکمل۔ ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی صدیق چوہدری

بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر آج رات کراچی پہنچیں گے۔ استقبال کی تیاریاں مکمل۔ ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی صدیق چوہدری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر آج رات کراچی پہنچیں گے۔ استقبال کی تیاریاں مکمل، فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان صدیق چوہدری کے مطابق بھارتی جیلوں میں قیدو بند کی صعبتیں برداشت کرنے والے 3 پاکستانی ماہی گیر حسن ولد رمضان، وتومحمد ولد آچار بادیلہ اور جمن ولد رمضان رہائی پانے کے بعد 28 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔ جنہیں کورونا وبا کے باعث قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ وہ آج رات تقریبا 12 بجے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچیں گے۔ جہاں پر الیکشن آفیسر ساجد سرہیو کی ہدایت پر منیجر شوکت حسین کی سربراہی میں فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی ٹیم ان کا استقبال کریگی۔ اور انہیں امدادی رقوم پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو دسمبر 2018 میں بھارتی فورسز نے مچھلی کے شکار کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے