تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وفاقی کابینہ کا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور تنظیم کے مؤقف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کے بعد تنظیم پر پابندی کا فیصلہ حقائق اور میرٹ پر تھا۔ اس کے علاوہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے کے الزامات ہیں، علاقائی پولیس پر تشدد اور آگ لگانے املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔ دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے حکومت اقدامات کرے گی جو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں تحریک لبیک پر پابندی عائد کر دی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے