تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تبدیلی کا سونامی ووٹ کے سمندر میں غرق ہوچکا، آخری رسومات کا اہتمام پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کرے گی۔ یاسر عدیل شیخ

تبدیلی کا سونامی ووٹ کے سمندر میں غرق ہوچکا، آخری رسومات کا اہتمام پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کرے گی۔ یاسر عدیل شیخ

کراچی (نوپ نیوز) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس-102 سے ن لیگ کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی بدترین شکست کو ووٹ کو عزت دو کے بیانئیے کی شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے ایک نااہل، کرپٹ اور جمہوریت دشمن جماعت کے منتخب کرنے کا کفارہ ادا کر کے پاکستان کے عوام کو پیغام دے دیا ہے کہ تبدیلی کا سونامی ووٹ کے سمندر میں غرق ہوچکا ہے اب دوسرے صوبوں کے عوام تباہی و بربادی کے سونامی کی آخری رسومات کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کے جنازے خیبر پختونخوا کے ہر شہر سے اٹھیں گے اور آنے والے انتخابات سے بہت پہلے تبدیلی کا سونامی زمین برد کردیا جائے گا۔ عوام دشمن جماعت کی آخری رسومات کا اہتمام پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کرے گی۔

مزید پڑھیں: تھر ڈیزرٹ موٹر کار ریلی 2022، تھر پارکر کی سیاحت کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ
https://www.nopnewstv.com/thar-desert-motor-car-rally

ہمیں خوشی ہے کہ تباہی کے پیامبر جہاں پیدا ہوئے وہیں ان کی قبریں بننا شروع ہوگئی ہیں عوام کو ایک مرتبہ پھر اپنے دلوں کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو منتخب کرنے کا موقع ملے گا اور مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ بھرپور قوت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے کفارہ ادا کردیا اب سندھ پنجاب کے عوام کی باری ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے جذبے، حوصلے اور مستقل مزاجی کو سلام ہے جن کی تین سالہ کوششوں سے پاکستان کے عوام کو مہنگائی، کرپشن اور نا اہلی کے سونامی سے نجات کا راستہ کھلا ہے۔ پی ڈی ایم اب زیادہ تیزی سے عوام کو مسلط حکمرانوں سے نجات کا سفر طے کرے گی۔ ایم ایس ایف ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، صوبائی رہنماؤں عاقب خان تنولی، عبدالقدوس بلو، شعیب خان، سردار محمد سہیل کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد موجود پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاکستان کی معیشت، زراعت اور ادارہ جاتی تباہی کے ذمہ دار مسلط حکمرانوں سے نجات کے لئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے نتایج آنا شروع ہو گئے ہیں انشاء اللہ بہت جلد مسلط حکمران پاکستان کے سیاسی منظر سے ہمیشہ کے لئے غائب ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) بھرپور عوامی حمائت کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر وہیں سے شروع کرے جہاں تباہی کے سونامی نے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے