تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھر ڈیزرٹ موٹر کار ریلی 2022، تھر پارکر کی سیاحت کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ

تھر ڈیزرٹ موٹر کار ریلی 2022، تھر پارکر کی سیاحت کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر ڈیزرٹ موٹر کار ریلی 2022، تھر پارکر کے عظیم اور خوبصورت صحرا کی سیاحت کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کی پوری ٹیم تھر ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد میں پوری طرح ساتھ ہیں اور سردار میر نادر خان مگسی اور ارباب لطف اللہ کے بھر پور تجربے اور دلچسپی کے سبب سندھ ڈیزرٹ موٹر کار ریلی سندھ اور بالخصوص تھر کی زندگی، روایات اور صحرا کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرسکے گی اور اس ریلی سے تھر کے لوگوں کے لئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ یہ بات وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج فریئر ہال کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ، وزیر کھیل ارباب لطف اللہ، رکنِ سندھ اسمبلی سردار نادر خان مگسی، سندھ موٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعمان سرانجام، ریحان قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی قانون میں اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سندھ کی مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن کو یقین دہانی
https://www.nopnewstv.com/sindh-local-body-law ‎

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے بتایا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے تھر ڈیزرٹ موٹر کار ریلی 2022، مورخہ 13 جنوری سے 16 جنوری 2022 کو مٹھی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تھر ڈیزرٹ ریلی کے لئے مٹھی کے قریب سوا سو (125) کلو میٹر کا ٹریک مختص کیا گیا ہے۔ یہ گھوڑے کی نال کی شکل کا ٹریک ہے جو مٹھی سے شروع ہوکر گھوم کر دوبارہ مٹھی پر آکر ختم ہوتا ہے۔ بتایا گیا کہ تھر موٹر ریلی میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے ڈرائیورز شرکت کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے، اس ریلی کو دیکھنے کے لئے شائقین اور میڈیا کے لئے بھی سندھ حکومت کی جانب سے اچھے انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ ساری دنیا کے سامنے تھر کے صحرا کو نمایاں کیا جاسکے۔ بتایا گیا کہ تھر میں دس سال کے وقفے کے بعد موٹر ریلی منعقد ہو رہی ہے اور اسے اب سالانہ فیسٹیول بنایا جائے گا۔ بتایا گیا کہ تھر موٹر ریلی میں مردوں اور عورتوں ڈرائیورز کے لئے مختلف کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں جیتنے والوں کو انعامات اور نقد پرائز بھی دیئے جائینگے۔ اس کے ساتھ ساتھ تھر کے مقامی کھیل اونٹوں کی دوڑ، گھڑ دوڑ، میراتھن دوڑ، ملاکھڑا اور تھر پارکر کے لوگوں کے دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہونگے اور جیتنے والوں کو انعامات و تحائف دیئے جائیں گے تاکہ مقامی اسپورٹس بھی فروغ پائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھر موٹر ریلی کو تھر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اہم ترین فیسٹیول کا درجہ دیا ہے اور اس موقع پر شائقین کو بہترین موسم، خوشگوار ماحول اور بہتر سہولیات کے ساتھ بہترین اسپورٹس دیکھنے کو ملے گی۔ اس موقع پر میر نادر خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر دنیا کا خوبصورت صحرا اس ریلی کے زریعے پوری دنیا کے سامنے بہتر طور پر نمایاں ہوگا۔ انہوں نے موٹر اسپورٹس اور پاکستانی صحراؤں کی پروموشن کے لئے مستقبل میں مٹھی سے چولستان تک 700 کلومیٹر کے ٹریک پر موٹر ریلی کے انعقاد کا آئیڈیا بھی پیش کیا اور کہا کہ اس طرح اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرکے ہم ترقی، سیاحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے