تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے ایم او یو کے بعد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جشن کا سماں

نیشنل انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے ایم او یو کے بعد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جشن کا سماں

 

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے ایم او یو کے بعد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جشن کا سماں، ممبران اطلاع ملتے ہی آرٹس کونسل میں جمع ہونا شروع ہوئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر مٹھایاں بھی تقسیم کی گئیں، آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبران کا ایک غیر روایتی ہنگامی اجلاس جوائنٹ سکریٹری اسجد بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایک قرارداد کے ذریعے صدر محمد احمد شاہ کی گراں قدر خدمات پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی فن و لطیفہ، ادب و ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے کی جانے والی خدمات کو ملکی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والا معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ملک بھر میں ادب و ثقافت کا سب سے بڑا ادارہ اور محمد احمد شاہ ملک میں ادب اور کلچرکو فروغ دینے والا واحد رہنما ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ ان کے اس اقدام سے ملک میں کلچر کے فروغ اور فنون لطیفہ میں ترقی ملے گی گوکہ یہ ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے لیکن اس سے ملکی ترقی مضبوطی اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا، گورننگ باڈی نے آرٹس کونسل میں جمع ہونے والے سیکریٹری ممبران اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان سے یکجہتی اور احمد شاہ پر مکمل اعتماد سے آج ملکی سطح پر ان کے ادارے کی خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی موجودگی میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت نیشنل انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کے انتظام و انصرام کے لیے تینوں ادارے مشترکہ اقدام کریں گے، ایم او یو پر دستخط کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرٹینمنٹ فلم ، تھیٹر اور آرٹ میں بہترین خدمات انجام دینے والے بائیس افراد کو 25 کروڑ روپے مالیت کے ایوارڈ دیے جائیں گے، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر اور فاقی وزرات اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے درمیان اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے فلم، ڈرامے تباہ ہوچکے ہیں اب موسیقی کو بھی تباہ ہو رہی ہے ان کی بحالی کے لیے انتہائی تیز رفتار اقدامات ضروری ہیں، پی ٹی وی میں فلم ڈویژن قائم کیا گیا ہے ظہیر الدین بابر، اقبال اور ٹیپو سلطان پر فلم بن رہی ہیں نوجوانوں کو بہترین مواقع ملیں گے، کلچر، فلم اور ادب کو مضبوط کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزید پڑھیں: تبدیلی کا سونامی ووٹ کے سمندر میں غرق ہوچکا، آخری رسومات کا اہتمام پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کرے گی۔ یاسر عدیل شیخ
https://www.nopnewstv.com/the-tsunami-of-change

انہوں نے کہا کہ ہمارے آرٹسٹ اور فنکاروں کو اس سے روزگار کے موقع اور قوم کو بہترین تفریح میسر ہوگی جبکہ ہم اپنی ثقافت اور تاریخ کو بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی خدمات کو ملکی سطح پر تسلیم کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل انٹرٹینمنٹ ایوارڈ زپہلی مرتبہ جاری کیا جارہا ہے اس سے پہلے مختلف ٹیلی ویژن اور ادارے اپنا ایوارڈ جاری کرتے تھے یہ قومی ایوارڈ ہوگا جو پاکستان کی تمام زبانوں اور ثقافتوں، گلگت بلتستان سے گوادر تک پاکستان کی تمام زبانوں کو نمایاں کرے گا اس پر کئی ماہ سے کام ہورہا تھا، اس کے لیے خود مختار جیوری قائم کی جائے گی جس پر پاکستان کے عوام فخر کریں گے، انہوں نے اعلان کیا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے عالمی اردو کانفرنس کی بنیاد ڈالی تھی چودہ سال سے تسلسل کے ساتھ آرٹس کونسل کراچی میں یہ کانفرنسز منعقد ہورہی ہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی خواہش پر اب یہ کانفرنس اسلام آباد آرہی ہے 11، 12 اور 13 مارچ 2022ء کو پندرہویں عالمی اردو کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، انہوں نے کہا کہ چونکہ اس کانفرنس میں ملک کی تمام زبانوں کو شامل کیا جائے گا لہٰذا یہ کانفرنس اور اس نوعیت کی کانفرنسیں فیڈریشن کی مضبوطی کے لیے بہت اہم ہیں اور یہی حکومت پاکستان کی خواہش اور ہماری کوشش رہی ہے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماءو سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں انقلابی رہنماء و سابق وفاقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے