Home/اہم خبریں/جدید رہائشی و معاشی بستی گندھارا ویلی سٹی کے نام سے نیا شہر بسانے کا ٹاسک پی ڈی اے کے حوالے کر دیا۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان
جدید رہائشی و معاشی بستی گندھارا ویلی سٹی کے نام سے نیا شہر بسانے کا ٹاسک پی ڈی اے کے حوالے کر دیا۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان
پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پورے ضلع پشاور تک پی ڈی اے کے دائرہ کار کا پھیلاؤ اس ادارے کی حسن کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت اور بڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کا مظہر ہے جسے برقرار رکھنا زیادہ بڑا اعزاز اور چیلنج بھی ہے گندھارا ویلی سٹی کے نام سے نیا شہر بسانے کا ٹاسک بھی پی ڈی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے جو حیات آباد سے پانچ چھ گنا زیادہ بڑی اور نوشہرہ شہر تک پھیلی ہوئی جدید رہائشی و معاشی بستی ہوگی حکومت کے اس خواب کو جلد از جلد شرمندہ تعبیر بنانا اب اس ادارے کے سربراہ اور منصوبہ سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اصل امتحان ہے وہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر حیات آباد میں اتھارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل امارہ خان نے اس موقع پر پشاور کے ترقیاتی منصوبوں پر تازہ ترین احوال سے انہیں آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز کے علاوہ سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم بااللہ شاہ اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اکبر ایوب خان نے پی ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر زور دیا انہیں بتایا گیا کہ منصوبہ بندی کا ٹاسک کئی پیکیجز میں تقسیم کرکے مختلف کنسلٹنس کے حوالے کیا جا رہا ہے جو اگلے پانچ ماہ میں مکمل ہو جائے گا اور ان میں جدید ٹاؤن شپ کی تمام تخلیقی جھلکیاں نظر آئیں گی، وزیر بلدیات نے رنگ روڈ کی تکمیل کیلئے ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک اہم شاہراہ کے پی سی ون منظوری اور حصول اراضی کا کام جلد نمٹانے کیلئے محکمہ منصوبہ بندی اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی معاونت کی ہدایت کی اور امید ظاہر کی کہ 16 ارب روپے کے اس اہم ترین مواصلاتی منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی ورنہ اس کی لاگت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی موجودہ حکومت متحمل نہیں ہوگی اسی طرح بی آر ٹی چمکنی ڈپو سے ملحقہ تین ارب روپے کی لاگت سے جدید بس ٹرمینل کی تعمیر میں بھی پی سی ون منظوری اور حصول اراضی کا کام تاخیر کا شکار ہے جو فوری توجہ کا متقاضی ہے اکبر ایوب خان نے پیر زکوڑی برج کی تزئین و کشادگی اور حیات آباد ڈیٹور روڈ کے آخری حصے کی جلد تکمیل پر بھی زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک اژدھام پر کنٹرول کا سارا انحصار بھی انہی سکیموں پر ہے جن میں مزید تاخیر کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے وزیر بلدیات نے حیات آباد و ریگی ٹاؤن میں کھربوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹس، پلازوں، اڈہ جات اور پارکنگ ایریاز کی نیلامی سے اتفاق کرتے ہوئے ایسے تمام سینکڑوں منصوبوں کو فوری مشتہر کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ انکی بدولت ادارے کی آمدن میں اضافے کے علاوہ یہاں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ہدایت کرتے ہوئے انکے گاہے بگاہے خود معائنہ کرنے کا عندیہ بھی دیا انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ سے بھی اتفاق کرتے ہوئے فوری کاروائی کی ہدایت کی اسی طرح انہوں نے پشاور کی پانچ نہروں کے اطراف آبادیوں کا نکاس موڑ کر ان نہروں میں صرف دریاؤں کا شفاف پانی یقینی اور شاہراہوں پر جدید روڈ لائٹس کی تنصیب سے راتوں کو دن کا سماں پیدا کرنے والے ہمہ جہت سکیموں کو بھی اطمینان بخش قرار دیا اور صوبائی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اکبر ایوب خان نے حالیہ دنوں میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے زون ون میں سینکڑوں اراضی قبضہ مافیا سے چھڑانے اور الاٹمنٹ کا عمل شروع کرنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے پی ڈی اے کی کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی۔