تازہ ترین
Home / Home / ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا افسوس ناک اور قابلِ مذمت روئیہ!

ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا افسوس ناک اور قابلِ مذمت روئیہ!

کمالیہ کی ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا دوہرا معیار عوام کے سامنے آ گیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کے ورکروں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کسانوں و دیگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب گنےّ کی فصل خریدنے کا وقت آتا ہے تو یہی شوگر مل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کسانوں کے دروازوں پر پہنچ جاتی ہے اور یہاں کے کسانوں سے گناّ خریدتی ہے۔ مگر حیرت اور دکھ کی بات یہ ہے کہ جب ماہِ رمضان میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا وقت آتا ہے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لوگوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سستی چینی دیگر اضلاع خصوصاً پاکپتن وغیرہ میں لے جا کر گاڑیوں پر فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام، جن کے کھیتوں سے گناّ لیا جاتا ہے، وہی لوگ چینی کے ایک ایک دانے کے لیے پریشان نظر آتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر گناّ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کسانوں سے لیا جاتا ہے تو رمضان المبارک میں سستی چینی کی فراہمی میں بھی اسی ضلع کی عوام کو ترجیح دی جائے۔ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور اس معاملے کی تحقیقات کریں تاکہ مقامی عوام کو انصاف مل سکے۔ یہ آواز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کی آواز ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے