کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے معروف اسکریبل منتظم طارق پرویز ورلڈ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے وہ یکم دسمبر سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے طارق پرویز 2024 سے ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ عالمی سطح پر ہونے والی ووٹنگ میں 60 فیصد ووٹ حاصل کرکے انہوں نے یوتھ پروموشن کا بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
طارق پرویز کو یہ ایوارڈ 5 دسمبر کو مالٹا کے شہر سینٹ جولین میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا جائے گا جس کی صدارت شہر کے میئر کریں گے۔ ان کی دوہری کامیابی کو پاکستان میں اسکریبل کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔