تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مہنگائی کے طوفان کے باعث غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ موسم سرما میں غریب آدمی کی گرم کپڑوں و دیگر سامان سے مدد کی جائے۔ علامہ جہانزیب سبزواری

مہنگائی کے طوفان کے باعث غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ موسم سرما میں غریب آدمی کی گرم کپڑوں و دیگر سامان سے مدد کی جائے۔ علامہ جہانزیب سبزواری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان کے باعث غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور اگر فلاحی ادارے نہ ہوں تو بے چارے غریب مر ہی جائیں اس لئے مخیر حضرات کو چاہئے کہ موسم سرما میں غریب آدمی کی گرم کپڑوں، جوتوں، ادویات و دیگر ضروری سامان سے مدد کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیونس قاسم ویلفیئر انسانیت کی خدمت کے لئے مصرف عمل ہے اور مستحق و ضرورت مند لوگوں کے لئے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے، اس حوالے سے مستحق و ضرورت مند لوگوں کی سفید پوشی کا خاص خیال بھی رکھتی ہے انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی میں زکات مستحقین کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں اورمحکمہ زکات و عشر کی بند اسکیموں کو فوری بحال کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے