تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر پریمیئر لیگ کی چھٹی ٹیم کوٹلی لائنز لانچ کردی گئی

کشمیر پریمیئر لیگ کی چھٹی ٹیم کوٹلی لائنز لانچ کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیر پریمیئر لیگ کی چھٹی ٹیم کوٹلی لائنز لانچ کردی گئی، کراچی پریس کلب میں لیگ کے صدر عارف ملک اور فرنچائز کےاونرز نے تفصیلات سے آگاہ کیا، زرائع کے مطابق محمد حفیظ، وہاب ریاض ٹیم کا حصہ اور عبد الرزاق کوچ ہوں گے، کوٹلی لائنز کے اونر ناصر یوسف نے کہا کہ کھیل امن کا پیغام دیتے ہیں، لیگ بھی دنیا کو کشمیر کاز سے آگاہی کا سبب بنے گی، فرنچائز کے اونرز مرزا فیصل بیگ اور خالد ضیا نے بھی لیگ کی کامیابی کے لیے عزم کا اظہار کیا، لیگ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور لیگ کے سفیر شاہد خان آفریدی ویڈیو لنک کے زریعہ اظہار خیال کیا، میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیگ میں معروف قومی کرکٹرز کے ساتھ مشہور غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی شرکت متوقع ہے، لیگ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تیکنیک استعمال کی جائے گی، یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ لیگ میں شامل ہونے والی کوٹلی لائنز کراچی کشمیر ایک آواز کے نعرہ کے ساتھ شریک ہوگی، وسیم اکرم نے کہا کہ یہ اپنے طرز کی منفرد لیگ ثابت ہوگی، کشمیر کے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا، کشمیر پریمیئر لیگ 4 سے 14 اگست کھیلی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے