Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے لیاقت آباد کو بے آسرا رکھا ہوا ہے، یہاں سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ ارشد وہرہ مرکزی وائس چیئرمین پاک سر زمین پارٹی

سندھ حکومت نے لیاقت آباد کو بے آسرا رکھا ہوا ہے، یہاں سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ ارشد وہرہ مرکزی وائس چیئرمین پاک سر زمین پارٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے لیاقت آباد نمبر 9 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کی ایک مارکیٹ پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہے، اس کے باوجود لیاقت آباد بدحال اور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ لیاقت آباد یونین کونسل 34 کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے، اس گنجان ترین آبادی میں ہر گلی 8 فٹ کچرے سے ڈھکی ہوئی ہے، کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ لاپتہ ہے، لیاقت آباد میں بوسیدہ گیس لائنیں شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہیں، بوسیدہ گیس لائنوں سے گیس کے اخراج سے 26 مئی کو 4 بچے اپنی جانوں سے گئے، اس وقت لیاقت آباد نمبر 9 میں گیس لائنیں کچرے کے ڈھیر تلے دبی ہوئی ہیں جن میں سانپ تک موجود ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے اربوں روہے کا حساب لیا جائے، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری سونامی کی بات کرتے ہیں اور بل گیٹس کو خط لکھ رہے ہیں۔ بل گیٹس گرین سے پہلے کلین کا لفظ استعمال کرتا ہے، عمران خان بل گیٹس سے گرین پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہیں مگر کلین پاکستان پر توجہ نہیں دیتے، لیاقت آباد پاکستان کی سیاست کا اکھاڑہ ہے، لیاقت آباد کا کچرا اٹھانے کے لئے پی ڈی ایم اے کو ٹاسک دیا جائے۔ اس شہر سے پی ٹی آئی کے 14 ایم این اے 25 ایم پی اے ہیں، اربابِ اختیار اب تک اس علاقے میں نہیں آئے، کتنے مزید سانحات کا انتظار کر رہے ہیں، عوام کو خود اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، جب تک کھڑے نہیں ہونگے ظلم بڑھتا رہے گا۔ سندھ حکومت نے لیاقت آباد کو بے آسرا رکھا ہوا ہے تب بھی یہاں سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ارشد وہرہ کے ہمراہ پی ایس پی کے وائس چئیرمین سید حفیظ الدین پارٹی، سینئیر جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی، رکن نیشنل کونسل و ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج اور شہید ہونے والے بچوں کے والد بھی بھی موجود تھے۔ ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ گجر نالے کی صفائی کے لئے این ڈی ایم اے کو جس طرح بلایا گیا لیاقت آباد کے لئے پی ڈی ایم اے کو بلایا جائے، اب تک ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کراچی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد یہاں نہیں آئے۔ جس طرح بارشوں کے بعد این ڈی ایم اے کو بلایا گیا اسی طرح ان گلیوں سے ہنگامی بنیادوں پر کچرا اٹھانے کیلئے دوبارہ بلایا جائے۔ سندھ حکومت کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کو یہاں آنے کا پابند بنائے اس علاقے کی صفائی یقینی بنائی جائے، کچرے کے ڈھیروں میں سانپ تک پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں، شہر میں صرف اس جگہ کام ہو رہا ہے جہاں کمیشن زیادہ ملتا ہے۔ اس علاقے کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا دیگر مرکزی زمہ داران نے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور حکومت سے شہداء کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے اور زخمیوں کیلئے بہترین طبی امداد کا مطالبہ کیا۔ ا اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہر شخص کی آنکھیں نم تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے