تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کا آن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے

پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کا آن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ،کویت کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کا آن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزے کی بحالی پر ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، کویت کے دیرینہ تعلقات ہیں جومشترکہ عقائد، اقدار پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کئی شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کے تحت کویت نے فیملی اور بزنس ویزا بحال کیے ہیں، دوسرے خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی تاجر اب کویت کا آن لائن انٹری ویزا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامد الصباح سے ‏ملاقات ہوئی تھی، جس میں 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا ‏بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ‏پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ فیصلوں کے مطابق میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خلیجی ‏ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔ ‏کویتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات 7 دہائیوں پر محیط ہیں، ‏پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے