تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن قومی اسمبلی ایم این اے شمیم آراء پنہور نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تعریف ہیں یہ بات انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن اور قرنطینہ مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ، فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری، سول سرجن ڈاکٹر ہرچند رائے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے شمیم آراء پنہور نے کورونا وائرس کے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مشتاق شاہ، فوکل پرسن دلبرمری اور وینٹیلیٹر آپریٹر ترک علی مری نے کورونا وائر س سے بچاؤ کے متعلق کئے گئے انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 وینٹیلیٹرز تیارحالت میں موجود ہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ خواجہ سراؤں میں جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن تقسیم کیا گیا
https://www.nopnewstv.com/distribution-of-food-rations-in/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے