Home / اہم خبریں / پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ ہفتہ سے شروع ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ ہفتہ سے شروع ہوگا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر کام کیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا، اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی، جن میں کپتان بابراعظم، اظہرعلی، فواد عالم، سعود شکیل اور کامران غلام نبی شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہوئے، باقی تمام کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کی، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی (کل) جمعہ کو پری میچ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے واضح رہے کہ پاکستان نے چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے