تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سلیکٹیڈ وزیراعلی کے پی کے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم پشاور میں عوامی سمندر دیکھ کر بوکھلا گئے۔ علیزہ گلزار

سلیکٹیڈ وزیراعلی کے پی کے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم پشاور میں عوامی سمندر دیکھ کر بوکھلا گئے۔ علیزہ گلزار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پاٹی مینارٹی ونگ ضلع کورنگی کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علیزہ گلزار نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے ثابت کردیا کے وہ سلیکٹیڈ ویز اعظم کی ظالمانہ طرز حکومت اور ناکام معاشی پالیسیوں سے بے زار ہیں۔ سلیکٹیڈ وزیراعلی کے پی کے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم پشاور میں عوامی سمندر دیکھ کر بوکھلا گئے۔ پیپلز پارٹی نے ایک بار پہر ثابت کردیا کہ وہ مضبوط وفاقی سیاسی جماعت ہے۔ اقتدار میں عمران کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھاری قرضوں کی نظر ہوگیا۔ مہنگائی بیروزگاری اور بدامنی کی سونامی لانے والے عمران نیازی اور سلیکٹیڈ نااہل، نالائق کابینہ نے پاکستان کے عوام کے پیٹ اور جیب پر ڈاکے ڈالے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کے اعلان کرنے والے نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کردیا سفید پوش لوگوں کی زندگیاں حرام ہو گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بیانیہ پر عمل کیا گیا ہوتا تو اس وقت تک عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیندہ الیکشن میں عوام کے ساتھ منافقت کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں کی ضمانتین ضبط ہو جائینگی۔ پاکسانی عوام کی اب آخری امید بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ ملک کو مجودہ بحرانوں سے صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے