Home / اہم خبریں / حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے بڑھتی ہوئی کمر مہنگائی اور ناجائز منافع خوری پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کر کے مہنگائی، ظلم کے پسے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ عوام پہلے ہی غربت و افلاس، مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے سخت پریشان ہیں مگر رمضان شریف کا مبارک مہینہ آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے روز مرہ کی اشیاء کو غریب آدمی کی دست رس سے دور کردیا ہے۔ دنیا بھر میں نہ صرف مسلم ریاستوں بلکہ مغرب میں آباد مسلمانوں کے لئے بھی وہاں کی حکومتیں رمضان مبارک کے مہینے میں خصوصی بازاروں کا اہتمام کرتی ہیں تاکہ وہاں کی مسلم کمیونٹی کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس کے بالکل برعکس ہے۔ لاک ڈاؤن کو پولیس نے کرپشن کا ذریعہ تو دوسری طرف ناجائز منافع خوروں نے عوام کو دہرے عذاب میں ڈال دیا ہے۔ تمام اشیائے صرف اور اشیائے خور و نوش سبزی پھل، گوشت دالیں ہر چیز عوام کی پہنچ سے باہر ہیں، رمضان آتے ہی مہنگائی کو پر لگ گئے ہیں۔ ناجائز منافع خور کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں مگر دوسری جانب حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے عوام کو ریلیف دے تاکہ رمضان المبارک کے مبارک لمحات سکون کے ساتھ گذار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص ضلعے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں تاہم احتیاط بہت ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص
https://www.nopnewstv.com/in-mirpur-khas-d…ct-the-situation/

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے