Home / اہم خبریں / محسن نقوی کا عوامی مرکز کراچی پاسپورٹ آفس کی توسیع کا حکم

محسن نقوی کا عوامی مرکز کراچی پاسپورٹ آفس کی توسیع کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی مرکز میں قائم پاسپورٹ آفس کو وسعت دینے اور شہریوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی انہوں نے پاسپورٹ آفس کے دورے کے دوران درخواست گزاروں سے ملاقات کی اور ٹوکن کے حصول سے کاؤنٹر پر باری آنے تک انتظار کے وقت کے بارے میں دریافت کیا حکام نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ شہریوں نے بھی سروس کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا محسن نقوی نے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر دفتر کی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بعدازاں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرکے امیگریشن انتظامات کا جائزہ لیا انہیں امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ تکنیکی خرابی کی صورت میں متبادل انتظامات فوری طور پر فعال کیے جائیں تاکہ امیگریشن کا عمل متاثر نہ ہو انہوں نے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے بھی ملاقات کرکے امیگریشن کاؤنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔

محسن نقوی نے امیگریشن حکام کو جعلی سفری دستاویزات استعمال کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل یا غیرمصدقہ دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دی جائے عوامی مرکز پاسپورٹ آفس اس سے قبل ایک غیرملکی شہری کو مبینہ طور پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جانے کے معاملے پر بھی زیرِ بحث آچکا ہے، جس پر جون میں متعدد اہلکار معطل کیے گئے تھے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کراچی میں مختلف عوامی خدمت کے مراکز کے دورے شہریوں کو بہتر اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوم سیریز کا اعلان

لاہور، ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے