میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے ہدایات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا و دیسی شراب فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، دیسی شراب و گٹکے برآمد، مقدمات درج کیے گئے، تھانہ اولڈ میرپور کے ایس ایچ او نے مدرسہ چوک پر شراب فروشی کرتے ہوئے ملزمان بہادر علی اور یاسین نواز کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے پر درج کیا گیا۔ تھانہ ٹاؤن کے ایس ایچ او نے ٹنڈو آدم ناکہ پاس گٹکا فروش ملزم عمر فاروق کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے (تین پیکٹ) 330 انڈین ساختہ جے این ڈی گٹکے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاؤن تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ محمود آباد کے ایس ایچ او نے نزد محمود آباد ریلوے پھاٹک پر گٹکا فروش عناصر کے گٹکا فروش محمد جاوید کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1200 دیسی ساختہ گٹکے برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی
https://www.nopnewstv.com/the-price-contro…mittee-is-active/