میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص ضلعے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں تاہم احتیاط بہت ضروری ہے کورونا کے لوکل ٹرانسمیشن کیس نہ ہونے کے برابر ہیں جو ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، پولیس اور ہم سب کی باہمی کوششوں کا نتیجہ ہے یہ بات انہوں نے کورونا وائرس اور ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 50 شکی مریضوں کے سیمپل لئے جاسکتے ہیں انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ کس بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مزید آئسولیشن سینٹر قائم کرکے رپورٹ دی جائے شہر کے داخلی راستوں پر کورونا وائرس سے وابستہ پکٹس قائم کی جائیں باہر سے آنے والے لوگوں کا ٹیمپریچر چیک کئے بغیر نہ چھوڑا جائے ڈپٹی کمشنر نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرکے رپورٹ دی جائے اورکہا کہ ہیلتھ ورکروں کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے ٹریننگ کرائی جائے انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والے ویکسینیٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اوربہتر کارکردگی دکھانے والے ویکسینیٹروں کو الاؤنس دیا جائے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نوشہرہ رسالپور کلپانی نہر سے ملنے والی لاش کے قتل کا معمہ حل۔ ملزم گرفتار۔ قرض واپس مانگنے پر قتل کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری
https://www.nopnewstv.com/accused-arrested…n-loan-repayment/