ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) دو سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی بحران کا ہم شکار رہے ہیں۔ اب جبکہ پوری دنیا میں تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں۔ صوبہ سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فقط تعلیمی اداروں میں حکومت کی ہدایات کے مکمل ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے۔ اسی طرح تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے ویکسینیشن بھی کروالی ہے۔ اس کے باوجود اسکولز کو بند کرنے کا اعلان تعلیم دشمن فیصلہ ہے۔ جس کی تنظیم اساتذہ پرزور مذمت کرتی ہے اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔