میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ مشاق احمد مہر کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ذولفقار علی مہر کا ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے ہمراہ شہدائے پولیس کے گھروں پر آمد اور ورثاء سے ملاقات کی۔ اُس دوران ڈی آئی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے شہداۓ پولیس کے ورثاء سے ملاقات کی گئی، جس میں شہداء کے ورثاء میں عیدالضحٰی کی مبارکباد دی گئی اور تحائف و عیدی پیش کی گئی، جس کے بعد اُن کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا گیا، اور ان کے حل سے متعلق فوری احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کا کہنا تھا کہ کہ سندھ پولیس کے شہداء ہم سب کا فخر ہیں اور سندھ پولیس کے تمام افسران و جوان شہداء کے اہل خانہ کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جب ہم سندھ پولیس کے شہداء کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں ان کی قربانیوں میں پنہاں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کے لیے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہے، آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔