Home / اہم خبریں / نیشنل اپیلپسی سنٹر کی جانب سے انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر میں فنڈ ریسر پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا جمع ہونے والی رقم بلا تفریق مرگی کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج پر خرچ ہوگی

نیشنل اپیلپسی سنٹر کی جانب سے انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر میں فنڈ ریسر پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا جمع ہونے والی رقم بلا تفریق مرگی کے مرض میں مبتلا افراد کے علاج پر خرچ ہوگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اپیلپسی سنٹر کی جانب سے انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر میں فنڈ ریسر پروگرام ہواجس میں گولڈن ایرا آف پاکستان کی فلم اور میوزک کو ایک شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس پروگرام کا مقصد نیشنل اپیلپسی سنٹر کے لیے فئڈریس کرنا تھا۔ اس شام کا آغاز مزیدار کھانے سے ہوااور بعد میں اورکیسٹراکی لائیو پرفارمنس ہوئی جس نے تمام لوگوں میں ماضی کی یادیں تازہ کردی۔ سلمان علوی، وسیم بیگ ، روز میری ، کرم عبّاس اشفاق حسی اور وہاب خان نے یادگار گیتوں سے محفل کو دوبالا کردیا جہاں ساتھ ساتھ پیچھے اسکرین پر ان سدا بہار فلم کے گیتوں کی ویڈیو بھی چل رہی تھی۔ تقریب میں پروفیسر عمر یٹس ڈیپارٹمینٹ آف نیرولوجی اینڈ فورمر ڈائریکٹر آف جے، پی، ایم، سی حسن عزیز نے نیشنل اپیلپسی سنٹر کے گزارے ہوئے 12 سال کے شاندار سفر کے بارے میں بتایا اور نیشنل اپیلپسی سنٹرکی ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔ جس کے بعد ڈاکٹر ذرین مغل نے ووٹ آف تھینک پیش کیا۔ شام کا اختتام لکی ڈرا کے انعامات سے ہوا۔ بلآخر یہ ایک کا میاب ایونٹ رہا۔ اس سے کمائی گئی تمام آمد نی نینیشنل اپیلپسی سنٹرکے فنڈریسر میں مدد گار ثابت ہوئی۔ یاد رہے نیشنل اپیلپسی سنٹرجناح ہسپتال میں واقع ایک این جی او ہے ۔ جس میں خصوصی طور پر مرگی کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔ یہ مرگی کے تمام مریضوں کوکم سے کم قیمت پر سہولتیں فراہم کرتی ہے چاہئے وہ کوئی بھی مذہب ،ذات یا کم سماجی ،معاشی شعبے سے تعلق رکھنے والے ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے