میہڑ (رپورٹ: صابر خاصخیلی ) بیدردی سے قتل کیے گئے معصوم وسیم قمبرانی کے ورثہ قاتلوں کے ورثا کی طرف سے ایف آء آرکو خارج کروانے اور دھمکیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب میھڑ میں احتجاج تفصیلات کے مطابق تہرڑی جادو شہید کے قریب گاؤں محمد بچل پسیو میں کچھ دن پہلے بیدردی سے قتل کئے گئے معصوم بچے وسیم قمبرانی کے والد میرل قمبرانی اورمنظورعلی قمبرانی اور دیگر ورثہ نے نیشنل پریس کلب میھڑ پہنچ کرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کجھ دن پہلے ہمارے پھول جیسے بچے معصوم وسیم کو ملزمان محسن کولاچی، مرتضی پسیو عرف مشکی نے اغواء کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کردیا جس کے بعد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ملزموں نے اعتراف جرم بھی کیا ہے- ایس ایس پی دادو قمر رضا جسکانی نے پریس کانفرنس کرکے ملزمان کی نشاندہی بھی کی اور سی آئی اے دادو میں کیس چل رہا ہے ملزمان گرفتار ہیں جن سے مزید تحقیقات جاری ہے- معصوم بچے کے قاتلون کے وارث جرگہ کرنے کے لئے ہمیں مروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم کیس ختم کرکے جرگہ کروائیں ظلم کی حد تو یہ ہے کہ جرم قبول کرنے کے باوجود قاتلوں کے ورثہ جھوٹے احتجاج کرکے پولیس پرکیس ختم کرنے کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں جبکہ گاؤں کا رئیس بھی قاتلوں کی مدد میں مصروف ہے یہاں تک کہ منتخب نمائندے ایم این اے ایم پی اے بھی خاموش ہیں کسی نے ہماری کوئی مدد نہیں کی ہے- ہم سپریم کورٹ آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان، آئی جی سندھ، ایس ایس پی دادو سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس معاملے کا نوٹس لیکر ہمیں تحفظ دیا جائے اورملزمان قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ معصوم بچوں کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کرکے قتل کرنے والوں کا خاتمہ ہوسکے دوسری جانب قمبرانی نوجوان اتحاد کے صدر عبدالرحمن قمبرانی اور دوسروں نے اس وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقتول کے والد میرل قمبرانی اوراس کے ورثہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر موڑ پہ ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے سوموٹو لینے کی درخواست کی اور کہا کہ ملزموں کو عبرتناک سزا دے کر مقتول کے ورثہ کو تحفظ فراہم کیا جائے-