لاہور (نوپ نیوز) سیاسی و سماجی رہنما راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان قومی آبادی کا 62 فیصد ہے اور نوجوانوں کو ملکی ترقی، خوشحالی اور معاشی خود مختاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دنیا کی جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ان قوموں کی نوجوان نسل نے خود کو علم کے زیور سے آراستہ کیا اور ملک اور قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا پاکستان کی ترقی پاکستانیوں کے ذریعے ہی ممکن ہے ہمیں بحثیت قوم خوداری کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا اور پاکستان کو دنیا کی باوقار قوموں میں شامل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کے استحکام کیلئے ہر قسم کی مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اربن سنٹرز میں گڈ گورننس کے لئے نیویارک، لندن اور پیرس کے میئر کی طرز پر اختیارات کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام شہروں کے میئر اور بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو دیئے جانے چاہئیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ناظم آباد ریزیڈنسی ایسوسی ایشن اور آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز کراچی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
https://www.nopnewstv.com/press-conference-of-leaders-of/