کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ناظم آباد ریزیڈنسی ایسوسی ایشن اور آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز کراچی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات نے شہریوں کی زندگی خطرے سے دو چار کر دی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارچ رینجرز کو دیا جائے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہے۔ ایس بی سی اے کے افسران پیسے لے کر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں شہر میں بغیر نقشوں کے تعمیرات کی جا رہی ہے۔ رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کی جا رہی ہے سندھ بلڈنگ کے افسران نے آنکھیں بند کر لیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو کئی بار شکایت کی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی پوشن مافیا شہر میں سرگرم ہے۔ لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھاٹے ہوئے پوشن مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگئی۔ ایک گلی میں جہاں 20 گھر موجود تھی آج پوشن مافیا نے 70 گھر بنا دیے۔ چیف جسٹس فوری طور پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیں۔ غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے افسران پیسے لے کر نمائشی کاروائی کرتے ہیں اور وہ گھر دربارہ تعمیر ہو جاتا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قانون کے مطابق 399 گز تک گراؤنڈ پلس دو کی اجازت ہوتی ہے۔ مافیا شہر میں 80 اور 120 گز پر 5 اور 6 منزلہ عمارتیں تعمیر کر رہا ہے ایسی بلڈنگ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: بلوچستان اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے نائب صدر روزنامہ مشرق، سینئر صحافی و سپورٹس رپورٹر اعجاز احمد بھٹی انتقال کر گئے
https://www.nopnewstv.com/balochistan-sports-writers-association/