تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ سری لنکن ماہرین کا دعویٰ

چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ سری لنکن ماہرین کا دعویٰ

کولومبو (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن یونیورسٹی کے ماہرین نے چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کے کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ چینی اور خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری جے وردنے پورہ یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ 95 فیصد افراد جنہیں سائنوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ان میں اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جتنی کورونا وائرس کا شکار کسی مریض میں ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق سائنو فارم ویکسین لگوانے والے 20 سے 40 برس کے افراد میں 98 فیصد جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں 93 فیصد اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نئی اسپورٹس پالیسی 2026ء نافذ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے