تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں منعقد ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں منعقد ہوگا

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن جنوری فروری میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایونٹ کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل کے سینئر جنرل مینیجر آپریشنز عثمان واہلہ کے علاوہ تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ رائٹس کے ایویلیوایشن کے فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے