تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔ شعیب اختر

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔ شعیب اختر

لاہور (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔ بھارتی میڈیا میں شعیب اختر کا ایک ویب انٹرویو شیئر کیا جارہا ہے جس میں اسپیڈ اسٹار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔ اسپورٹس ویب کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں شعیب اختر نے حالیہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز پر بھی گفتگو کی۔ آئی سی سی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی تاریخ پر نظر دہرائی جائے تو بھارت کو 0-11 سے برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود شعیب اختر پر امید ہیں کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریکارڈ میں تبدیلی ہوگی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کو فیور کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹورنامنٹ بھارت سے عرب امارات منتقل ہوگیا ہے جوکہ اب 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے