تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ

بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ

کراچی (نوپ نیوز) بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی افسران باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کیماڑی کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی وجہ ٹریفک کی روانی بر ی طرح متاثر ہوتی ہے جبکہ برسات کے دوران بھی تجاوزات کی وجہ سے برساتی پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور شہر اور مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 137 واقعات رونما۔ ترجمان ریسکیو 1122
https://www.nopnewstv.com/during-the-last-24-hours

انہوں نے کہا کہ مین شاہراہوں سے ٹھیلے پتھاروں اور نالوں کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ کیماڑی کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے بتایا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر افسران و عملہ شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ ہوتھ اسکریبل چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم تھائی لینڈ روانہ

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپین شپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے