تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعظم شہباز شریف سابقہ حکومت کے تاجر دشمن فیصلوں کا خاتمہ کریں، صادق شیخ صوبائی سیکرٹیری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ

وزیر اعظم شہباز شریف سابقہ حکومت کے تاجر دشمن فیصلوں کا خاتمہ کریں، صادق شیخ صوبائی سیکرٹیری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ

کراچی (نوپ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کے سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سابقہ حکومت کے تاجر دشمن فیصلوں بجلی کے بلوں پر غیر منصفانہ 6000 ہزار سیلز ٹیکسں اور دیگر مسائل سمیت کابینہ کا اجلاس بلاکر تاجروں کے حقوق، کاروبار میں تحفظ اور دادرسی کیلئے ریلیف پیکج کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں کیونکہ تاجروں پر ظلم و جبر کرکے کوئی حکومت نہیں چلتی ہے۔ صادق شیخ کہا کہ وزیر اعظم پاکستان تاجر دوست فیصلے ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہونگے۔

مزید پڑھیں: بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ
https://www.nopnewstv.com/the-best-municipal-facilities ‎

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) تاجروں کے ساتھ ہر سطح پر ان کے حقوق کی پاسداری کریگی۔ وزیراعظم پاکستان فی الفور کابینہ کا اجلاس بلاکر اس نوٹیفیکشن کو واپسں لیں کیونکہ یہ کراچی و تاجر دشمن عمل ہے جو کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔ صادق شیخ نے کہا کہ تاجر طبقہ پہلے ہی معاشی حالات سے تنگ ہیں بجلی کے بلوں پر چھ ہزار سیلز ٹیکسں سے چھوٹے کاروبار کرنیوالے اپنا کاروبار نہیں کرسکیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر اس نوٹیفکشن کو واپسں لیکر کاروباری طبقے کی داد رسی کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے