Home/اہم خبریں/سالانہ پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی 3 روزہ نمائش 4 سے 6 مارچ تک شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص
سالانہ پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی 3 روزہ نمائش 4 سے 6 مارچ تک شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی نمائش کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں پھولوں پھلوں اورسبزیوں کی شناخت کرانا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ میرپورخاص شہر اور ارد گرد کے علاقوں کے بچے خواتین اور مرد لطف اندوز ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ پھولوں پھلوں اور سبزیوں کی 3 روزہ 63 ویں نمائش کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دوئم سلیم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑو، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری، محمد خان کھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، ڈی ایس پی سٹی عثمان لغاری، سیکریٹری فلاور شو نواز خان، ممبران ایس اے خان، اظہر جیلانی، منصور چیمہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور عہدیداران کو ہدایت کی کہ مختلف شعبوں کی کمیٹیاں تشکیل دے کر ذمہ داریاں دی جائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش 4 سے 6 مارچ تک شہید بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ) میرپورخاص میں منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سلامت میمن اورایس ایس پی فیصل بشیر میمن ہونگے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نمائش کے دوران ایس اوپیز پرعمل کرایا جائے اسکول کے بچوں کے بینڈ کا بندوبست کیا جائے ججز کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسٹال کا منصفانہ فیصلہ کریگی نمائش کا سووینئر چھپوایا جائے نمائش کے مزید لطف اندوز بنانے کیلئے آرٹ نمائش اورلوک موسیقی کا بندوبست کیا جائے پارک میں میونسپل کمیٹی صحت حیسکو اور متعلقہ افسران کو پانی صفائی ایمبولینس لائیٹ اور سیکورٹی کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر بتایا گیا کہ نمائش میں میرپورخاص شوگر مل پاک گرین فاؤنڈیشن، بھٹائی ڈینٹل کالج ٹول پلازہ، سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ، تعلیمی بورڈ ،میونسپل کمیٹی، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول، ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن اپنے اپنے اسٹال لگائیں گے پرائیویٹ ہاؤسز لان میں منصور چیمہ ہاؤس، دین محمد باٹ ہاؤس، چوہدری مختار ہاؤس، سرکاری ہاؤسز میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، ڈی آئی جی ہاؤسز حصہ لیں گے، اجلاس میں متعلقہ افسران اور عہدیداران اور ممبران نے نمائش کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔